میڈیا کارکنوں کو قانونی دادرسی کا حق دینا ہمارا فرض ہے، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میڈیا کارکنوں کو قانونی داد رسی کا حق دینا ہمارا فرض ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ‏میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں میڈیا ورکرز کے اپنی آرگنائزیشن کے ساتھ معاہدے پر عملداری کے لیے میڈیا ٹریبونلز سے رجوع کرنے کے حق اور فیک نیوز پر جرمانے کی شقوں کے علاوہ مجوزہ قانون میں ہر شق میں تبدیلی منظور ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے موجودہ میڈیا ماڈل میں عام آدمی، غریب میڈیا کارکن اور پبلک انٹرسٹ کا تحفظ نہیں، غریب میڈیا کارکنوں کوقانونی داد رسی کا حق دینا ہمارا فرض ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی نے سندھ میں تعلیم کا نظام تباہ کردیا، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر نے کہا کہ ‏فیک نیوز کو کیسے میڈیا سیٹھ کا حق مانا جا سکتا ہے؟ بلیک میلنگ کو اپنا حق قرار دینا اور اشتہار دینا صرف پاکستان میں ہی ممکن ہے۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے مختلف اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہارات کے ردعمل میں اپنا یہ بیان دیا۔


متعلقہ خبریں