افغان شہریوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے ، بورس جانسن

طالبان 31 اگست کے بعد انخلا کرنیوالوں کو محفوظ راستہ دینے کی ضمانت دیں، جی سیون

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ افغان شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے یہ بات افغان شہریوں سے ملاقات کے بعد کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان شہری برطانیہ میں کئی سالوں سے کام کر رہے ہیں،ان کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم افغان شہری بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے بیشتر علاقے پر قبضہ کرلیا ہے اور یہی حقیقت ہے۔ انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک اپنی اقدار افغانستان پر مسلط کرنے کی کوشش نہ کریں۔

وزیراعظم نے فواد چودھری کو اہم ٹاسک سونپ دیا

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کے بعد عالمی ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ حقیقت یہی ہے کہ طالبان نے بیشتر افغانستان پر قبضہ کر لیا ہے۔

انہوں ںے نہایت پراعتماد لہجے میں کہا کہ امید ہے کہ طالبان افغانستان میں قیام امن و امان کے حوالے سے اپنے وعدوں کی تکمیل کریں گے۔

پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے پر خاموش نہیں رہ سکتے، آرمی چیف

ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ یہ بہت ہی اہم ہے کہ افغانستان سے دیگر ممالک میں دہشت گردوں کو داخل ہونے سے روکا جائے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے صدر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان کو ناکامی سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

عالمی برادری افغانستان پر دباؤ ڈالنے کے بجائے اس کی مدد کرے، چینی وزیر خارجہ

روسی صدر نے اس موقع پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ خیال رکھا جائے کہ مہاجرین کے لباس میں دہشت گرد دیگر ممالک میں داخل نہ ہو جائیں۔


متعلقہ خبریں