رکشہ میں خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنیوالا بھی جلد گرفتار ہوگا،فیاض چوہان


ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ چنگچی رکشہ میں خاتون کے ساتھ حرکت کرنے والا ملزم بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ واقعے کی سائنسی بنیاد پر تحقیقات کرائی جائےگی۔ جس کی شکل ویڈیو میں واضح ہے وہ بچ نہیں پائے گاْ

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایسی شرمناک حرکت کرنے والا بچ کر نہیں پائے گا۔ پی ٹی آئی حکومت میں کسی پر بھی ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گریٹراقبال پارک میں خاتون سے دست درازی، کیس میں مزیددفعات شامل

آئی جی پنجاب نے بھی رکشہ سوارخواتین کےساتھ دست درازی کے واقعےکا نوٹس لے لیا۔ آئی جی پنجاب نےسی سی پی او لاہورسے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاتون کوانصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی شناخت کاعمل شروع کیا جائے۔

خیال رہے کہ خاتون کیساتھ دست درازی کی ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے دو خواتین ایک بچے سمیت چنگچی رکشے میں سوار ہو کر جا رہی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر ٹریفک کا رش تھا اور کافی تعداد میں موٹر سائیکل سوار نوجوان بھی رکشے کے پیچھے چل رہے تھے۔ دو موٹرسائیکل سوار خواتین کی ویڈیو بھی بنا رہے تھے۔

 


متعلقہ خبریں