بہاولنگر میں جلوس پر کریکر حملہ


پنجاب کے ضلع بہاولنگرمیں جلوس پر کریکر حملہ ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق کے مطابق دو افراد جاں بحق اور پینتالیس زخمی ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ ملک دشمن قوم میں تفرقہ ڈالنا چاہتے ہیں لیکن ناکام ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بہاولنگر میں جلوس پرہونے والے کریکر حملے کی مذمت کی ہے۔

 


متعلقہ خبریں