افغانستان: پنجشیر میں طالبان مخالف تحریک جڑ پکڑ رہی ہے، روسی انتباہ

افغانستان: پنجشیر میں طالبان مخالف تحریک جڑ پکڑ رہی ہے، روسی انتباہ

ماسکو: روس نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کے شمال مشرقی صوبے میں طالبان کے خلاف مزاحمت کی تحریک جڑ پکڑ رہی ہے۔

طالبان کا افغانستان اسلامی امارات کے قیام کا اعلان

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے حوالے بتایا ہے کہ یہ انتباہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لارووف نے لیبیا کے وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیا ہے۔

سرگئی لارروف نے واضح طور پر کہا کہ افغانستان کے صوبے پنجشیر میں طالبان مخالف تحریک زور پکڑ رہی ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے صوبے پنجشیر میں طالبان کے خلاف مزاحمت شروع ہورہی ہے جس کی قیادت افغان نائب صدر امر اللہ صالح اور معروف طالبان مخالف جنگجو احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کررہے ہیں۔

افغانستان پہ نگاہ: روس کی امریکہ کو فضائی اڈوں کی پیشکش

سرگئی لارووف نے دعویٰ کیا کہ طالبان کا افغانستان کے ہر حصے پر مکمل کنٹرول نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹس ہیں کہ پنجشیر میں افغانستان کے نائب صدر امر اللہ صالح اور احمد مسعود کی مزاحمت زور پکڑ رہی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ افغانستان میں جامع مذاکرات ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نمائندہ حکومت کا قیام وقت کی ضرورت ہے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ مذاکرات میں تمام قوتوں کی مکمل نمائندگی ہو۔

افغانستان: نیٹو انخلا کے بعد خانہ جنگی کا خطرہ ہے، روس نے خبردار کردیا

افغانستان میں صوبہ پنجشیر کے متعلق تاحال موصولہ اطلاعات کے مطابق وہاں طالبان کا کنٹرول نہیں ہے اور یہ بھی اطلاعات موجود ہیں کہ اشرف غنی کے دور حکومت میں نائب صدر رہنے والے امراللہ صالح بھی وہیں موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں