پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ

petrol پیٹرولیم مصنوعات

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 11 روپے فی لیٹر اضافے کی تجاویز

ہم نیوز کے مطابق حکومت نے پیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمیتں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت حکومت نے مٹی کا تیل اورلائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کےتیل کی قیمت میں 81 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 88 روپے 30 پیسے مقرر ہوئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

ہم نیوز کے مطابق اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 10 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 85 روپے 77 پیسے ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں