سی اے اے: افغانستان سے آنیوالے مسافروں کیلیے خصوصی اجازت نامہ

CAA

شدید دھند کے باعث منسوخ پروازوں کا دوبارہ شیڈول جاری


اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے افغانستان سے آنے والوں کے لیے خصوصی اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔

عبوری حکومت قبول نہیں، فوری انتقال اقتدار چاہتے ہیں: طالبان

ہم نیوز کے مطابق سی اے ے کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ خصوصی اجازت نامے کے تحت پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفیکیشن کے بغیر پاکستانی مسافروں کو اندرون ملک داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ مجاز اتھارٹی نے پاکستانی مسافروں کو افغانستان سے پاکستان منتقل کرنے کی منظوری دی ہے۔

سی اے اے کے مطابق پاکستانی مسافروں کی وطن واپسی کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

افغان صدر اشرف غنی فرار، طالبان نے صدارتی محل پر قبضہ کر لیا

اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے آنے والی خصوصی پروازوں میں کورونا پی سی آرٹیسٹ کی شرط فی الحال معطل کر دی گئی ہے لیکن افغانستان سے آنے والوں کا پاکستان پہنچنے پرپی سی آر اور ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ ہوں گے۔

ہم نیوز کے مطابق افغانستان سے 18 اگست تک پرواز سے 72 گھنٹے قبل منفی ٹیسٹ رپورٹ کے بغیر سفرکیا جا سکتا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا افغانستان میں پھنس گیا، پاکستانی سفارتخانے میں سیکڑوں درخواستیں

ذمہ دار ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں افغانستان میں مقیم پاکستانی شہریوں کی فوری وطن واپسی کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں