بھارت جھوٹا ہے، ہلکی پھلکی تردید سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے، دفتر خارجہ


دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ بھارت کے جھوٹے بیانیہ اور ہلکی پھلکی تردید سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے، بھارت ریاستی دہشت گردی کا بطور پالیسی استعمال ترک کر دے۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے مضحکہ خیز بیان کو مسترد کرتے ہیں، بھارت کسی صورت داسو دہشت گرد حملے میں ملوث ہونے کی تردید نہیں کر سکتا، پاکستان نے بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت دیئے۔

زاہد حفیظ نے کہا کہ گزشتہ سال عالمی برادری کو تفصیلی ڈوزیئر پیش کر چکے ہیں ،لاہور حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت بھی پیش کیے،بھارت کی پاکستان مخالف ریاستی دہشتگردی کا ناقابل تردید چہرہ کلبھوشن یادیو ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نےکہا کہ پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے درپے بھارتی سازشوں کی مخالفت کرتا رہے گا۔


متعلقہ خبریں