امریکا کا پاکستان کی یوم آزادی پر نیک خواہشات کا پیغام


پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستانی عوام کےلیے مبارک باد کے ساتھ خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام میں امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا نے7 دہائیوں سے بطور شراکت دار کام کیا ہے، انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان اور امریکہ نے صحت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کوفروغ دیا ہے۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ افغان امن عمل میں پیشرفت اور اقتصادی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کا پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی25لاکھ خوراکیں دینےکا اعلان

کورونا ویکسین کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ امریکا پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 55 لاکھ خوراکیں فراہم کر رہا ہے۔

دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جس کے لیے تمام ممالک کو جلد سے جلد حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ موسمیاتی تغیر کے بحران سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون جاری ہے، اور آئندہ برسوں میں بھی باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

آخر میں ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام، خوشحالی کے مشترکہ اہداف میں پیشرفت کے خواہاں ہیں۔


متعلقہ خبریں