مبینہ طور پر زہریلا کھانے سے مدرسے کے 3 طالبعلم جاں بحق

مبینہ طور پر زہریلا کھانے سے مدرسے کے 3 طالبعلم جاں بحق

‏راولپنڈی میں چکری چونترہ کے علاقے دربار سروبہ کے ایک مدرسے میں مبینہ طور پر زہریلا کھانے سے  تین طالبعلم جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق  6 سالہ  جنید، 13 سالہ عباد اور 12 سالہ اسلام نے  رات کو مدرسے کی انتظامیہ سے پیٹ میں درد کی شکایت کی تھی تاہم انہیں بروقت اسپتال نہیں پہنچایا گیا۔

مزید پڑھیں: سندھ: زہریلا کھانا کھانے سے 156 افراد متاثر

ذرائع کے مطابق دو بچے صبح مدرسے میں مردہ پائے گئے جبکہ تیسرا بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع  ہے, پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق واضح ہوں گے۔

دوسری جانب مدرسے کے استاد کا کہنا یے بچوں نے رات پیٹ درد کی شکایت کی میں نے کہا صبح اسپتال لے جاؤں گا۔


متعلقہ خبریں