بچے نے فٹبال گراؤنڈ میں ماں کی دوڑ لگوادی


فلوریڈا: اپنی پسندیدہ فٹبال ٹیم کو جتانے کے لیے 2 سالہ بچہ کھیل کے دوران میدان میں آگیا۔

امریکی شہر اورلینڈو میں جاری مقابلوں میں دلچسپ صورتحال تب پیش آئی جب ننھا بچہ میدان میں آگیا اور اس کی ماں اسے پکڑنے کے لیے اس کے پیچھے بھاگتی رہی، میجر لیگ سوکر کی جانب سے اس بھاگ دوڑ کی ویڈیو کو ٹوئٹر شیئر کیا گیا ہے۔


دو سالہ زایڈیک کارپینٹر نے ماں کی دوڑ تو لگوائی لیکن سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔ تصویر اور ویڈیو دونوں انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئیں، کچھ صارفین نے ماں کے بچے کو پکڑنے پر “ییلو کارڈ ” دکھایا تو کچھ نے بچے کی دوڑ کی خوب تعریف کی۔


9 اگست کو شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور بہت سے افراد نے اس پر اپنے اپنے انداز میں تبصرے بھی کیے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں