امریکہ اوربرطانیہ کا افغانستان سے سفارتی عملے کے انخلا کے لیے فوج بھیجنے کا اعلان


امریکا نے افغانستان سے اپنے سفارتی عملے اور شہریوں کو نکالنے کے لیے کابل ایئرپورٹ پر 3 ہزار فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی فوجیوں کی تعیناتی سے متعلق امریکی محکمہ دفاع نے بھی تصدیق کردی ہے۔ امریکی فوجی 24 سے 48 گھنٹے میں ذمے داریاں سنبھال لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ہوتا تو افغانستان سے امریکی انخلا شرائط کے ساتھ ہوتا، ڈونلڈ ٹرمپ

ترجمان پینٹا گون جان کربی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں افغانستان میں  3 انفینٹری بٹالینز کو بھیجا جائے گا۔ دو دن میں امریکی فوجی دارالحکومت کابل پہنچ جائیں گے-

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں قیام امن کیلیے طالبان سے ملاقات کرونگا، رجب طیب ایردوان

رپورٹس کے مطابق برطانیہ بھی اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے 600 فوجی افغانستان میں تعینات کرے گا۔


متعلقہ خبریں