ہاتھ دھونے میں ہاتھ ہو گیا


ایک گرافیکل تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جراثیموں سے نجات کے لیے آپ کو کتنی دیر کے لیے ہاتھ دھونے کی ضرورت ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سی پی آر کڈز  نامی ایک ادارے نے گلٹر برگ ہینڈ ہائیجین ٹریننگ کٹ کا استعمال کرتے ہوئے دکھایا ہے کہ پانچ سیکنڈز ہاتھ دھونے اور تیس سیکنڈ تک ہاتھ دھونے کا کیا نتیجہ آتا ہے۔

سی پی آر کڈز نے فیس بک پر لوگوں سے سوال پوچھا کہ کیا آپ اپنے ہاتھ صحیح طریقے سے دھوتے ہیں؟

قطع نظر اس بات کے کہ آپ کے علاقے میں کورونا کیسز کی تعداد کم ہو گئی ہے صحیح طریقے سے ہاتھ دھونا آپ کے لیے بہت ضروری ہے۔

اوپر دی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بغیر دھلے ہاتھوں پر جراثیم بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ پانچ سیکنڈز دھلے ہاتھوں پر درمیانی تعداد میں جراثیم دیکھے گئے ہیں۔

اس کے برعکس تیس سیکنڈز تک دھلے ہاتھوں ہر جراثیم کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔


متعلقہ خبریں