دی راک دن میں کتنی بار نہاتے ہیں ؟

دی راک دن میں کتنی بار نہاتے ہیں ؟

سابق ریسلر اور ہالی ووڈ فلموں کے اداکار ڈوین جانسن (دی راک) نے کہا ہے کہ وہ دن میں تین مرتبہ نہاتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جب یہ بحث چھڑی کہ کون دن میں کتنی مرتبہ نہاتا ہے تو سابق ریسلر اور ہالی ووڈ فلموں کے اداکار 49 سالہ ڈوین جانسن نے کہا کہ وہ دن میں تین مرتبہ نہاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس کیٹیگری میں نہیں ہوں جو روزانہ نہیں نہاتے بلکہ وہ صبح اٹھنے کے بعد ٹھنڈے پانی سے نہاتے ہیں پھر کام پر جانے سے قبل اور ورزش کے بعد نہاتے ہیں اور کام سے واپس آنے کے بعد گرم پانے سے نہاتے ہیں۔

دی راک نے کہا کہ میں ان سے بلکل الٹ ہوں جو روزانہ نہیں نہاتے۔

امریکی اداکار ایشٹن کچر اور ملاکونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گزشتہ ماہ حفظان صحت کے بارے میں عوامی گفتگو کا آغاز کیا تو اس معاملے پر بحث چھڑ گئی۔

ملاکونس اور ایشٹن کچر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ اپنے بچوں کو 6 سالہ ویاٹ اور 4 سالہ دیمتری کو اس وقت نہلاتے تھے جب ان پر گندگی نظر آتی تھی۔


متعلقہ خبریں