وزیراعظم عمران خان آج مختصر دورے پر بہاولپور پہنچیں گے


وزیراعظم اپنے دورے کے دوران کسانوں کے لیے زرعی ریلیف پیکیج  کا اعلان کریں گے۔  

وزیر اعظم  اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں کسان کنونشن سے خطاب کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان  کسان کارڈ بھی تقسیم کریں گے۔

وزیر اعظم کے استقبال کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب  عثمان بزداربہاولپور میں موجود ہیں۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی اور صوبائی وزرا بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کو کسانوں کی ہائے لگ گئی ہے، شہباز گل

وزیر اعظم  عمران  خان یونیورسٹی میں مختلف  منصوبہ جات کا بھی افتتاح کریں گے۔ یونیورسٹی  میں مختلف ا سٹالز کا وزٹ بھی کریں گے

وزیراعظم لال سوہانرا پارک میں پودا  لگا  کر شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کریں گے۔ لال سوہانرا جنگل میں ڈرون کی مدد سے شجر کاری کا آغاز کیا جائے گا۔ اس نئی ٹیکنوجی سے اربوں پودے قلیل مدت میں لگائے جا سکیں گے۔


متعلقہ خبریں