کیسے؟کیوں؟ وزیراعظم ، وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب حیران


وزیراعلیٰ پنجاب کی سابق معاون فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انہیں پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روکنے پر وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تحقیقات کرانےکاکہاہے،انہوں نے حیرانی کا اظہار کیا،گورنرپنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب  بھی معاملے پر حیران ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:فردوس عاشق کی نوکری گئی، پنجاب اسمبلی کے دروازے بھی بند

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ وہ تو تقریب حلف برداری میں شریک ہونے جارہی تھی، بہتر ہوتا کہ انہیں  فون کرکے بتایاجاتا، وہ نہیں سمجھتی  کہ اسپیکر کے نشانے پر ہیں،اسپیکر کا ایسا مزاج نہیں،اگر اسپیکر ملوث نہیں تو وہ اس کی تحقیقات کرائیں،اسپیکر پنجاب کا رویہ ایسا نہیں ہوسکتا۔


متعلقہ خبریں