محرم کا چاند نظر آگیا،یوم عاشور 19اگست کو ہوگا


کوئٹہ: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین سید عبدالخبیر آزاد نے کی۔ مرکزی اور زونل کمیٹی کوئٹہ کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

محکمہ موسمیات کی نمائندگی ڈی جی محمد ریاض نے کی۔ اسپارکو نمائندہ غلام مرتضیٰ اور ڈی جی سائنس و ٹیکنالوجی زین العابدین بھی شریک تھے۔

صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے ہیڈ کواٹرز میں ہوئے۔

پنجاب حکومت نے9 اور10 محرم الحرام کو لاہور سمیت بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مزید پڑھیں: محرم الحرام: کراچی اور پشاور میں ڈبل سواری پر پابندی

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق موبائل فون سروس کی بندش کا اطلاق ذوالجناح کے جلوسوں کے روٹس پر ہو گا۔صوبے کے مزید شہروں کے ناموں کی بھی فہرست طلب کرلی ہے۔

موبائل فون سروس ان مقامات پر بند رکھی جائے گی جو شہر کے حساس علاقے ہیں۔ لاہور میں یوم عاشور کے جلوس کے روٹس اور گردونواح میں موبائل فون سروس بند کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس بحال رہے گی۔ ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ، بہاو لپور، رحیم یار خان، اٹک، ڈی جی خان سمیت متعدد بڑے اضلاع میں موبائل فون سروس بند ہوگی۔


متعلقہ خبریں