آپ تب ہارتے ہیں جب آپ ہار مانتے ہیں، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آپ تب ہارتے ہیں جب آپ ہار مانتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اولمپک دوڑ کی ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں ریس کی ابتدا میں گرنے والی خاتون ایتھلیٹ کو ریس جیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایسے انتخابات ہوں گے جو سب قبول کریں گے، وزیر اعظم

وزیر اعظم نے لکھا کہ میں چاہتا ہوں پاکستان کے نوجوان ریس دیکھیں اور سبق سیکھیں۔ اس ویڈیو میں وہ سبق ہے جو کھیلوں نے مجھے سکھایا۔

انہوں نے کہا کہ آپ تب ہارتے ہیں جب آپ ہار مانتے ہیں۔


متعلقہ خبریں