بنگلہ دیش نے پہلی بار آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی


بنگلہ دیش نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دے کر پہلی بار آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیت لی۔

ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

مقررہ 20 اوورز میں بنگلہ دیش نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔ محموداللہ  52، شکیب الحسن 26 عفیف حسین 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس نے تین جب کہ زیمپا اور ہیزلووڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹی ٹوئنٹی میچ: بنگلہ دیش کے ہاتھوں پہلی بار آسٹریلیا کو شکست

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز سست رہا، بنگلہ دیشی بولر کی نپی تلی گیند بازی کے باعث آسٹریلیا کی ٹیم چار وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز ہی بنا سکی۔

اس طرح بنگلہ دیش نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو دس رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں پر مشتمل سیریز اپنے نام کر لی۔


متعلقہ خبریں