وزیر بلدیات خیبر پختونخوا اکبر ایوب خان مستعفیٰ


پشاور: وزیر بلدیات خیبر پختونخوا اکبر ایوب خان وزارت سے مستعفی ہو گئے۔

مشیر اطلاعات کامران بنگش کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اکبرایوب خان کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ استعفیٰ کی منظوری کے ساتھ اکبر ایوب خان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔

اکبر ایوب خان کا مستعفیٰ ہونے سے متعلق کہنا تھا کہ وہ اپنی صحت اور حلقہ انتخاب کی مصروفیات کے باعث ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتے جس کی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کے خلاف نئی انکوائری نیب نیازی گٹھ جوڑہے، مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ وزارت کے لیے اعتماد پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا شکر گزار ہوں۔ میں اپنے حلقہ انتخاب اور صحت پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔


متعلقہ خبریں