راولپنڈی: ڈائپرز بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ 6 گھنٹے بعد بھی بے قابو

راولپنڈی: ڈائپرز بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ 6 گھنٹے بعد بھی بے قابو

راولپنڈی: ڈائپر بنانے والی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 6 گھنٹوں کے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

اسلام آباد: فائرنگ سے بچی جاں بحق، خاتون زخمی

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ روات کے علاقے میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے جب کہ متعلقہ حکام نے اسپیشل فائر وہیکلز سمیت مزید 15 گاڑیاں جائے وقوع پر طلب کرلی ہیں۔

اس ضمن میں متعلقہ ادارے کے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ فیکٹری میں موجود ڈائپرز کی بڑی تعداد لگنے والی آگ پہ قابو پانے میں مشکلات کا سبب بن رہی ہے کیونکہ ڈائپرز آگ کو مزید بھڑکانے کا سبب بن رہے ہیں۔

ترکی: جنگلات میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا

ہم نیوز کے مطابق متعلقہ حکام نے فیکٹری کے قریب ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی کمانڈ پوسٹ قائم کردی ہے۔


متعلقہ خبریں