ساہیوال : 15 شادیاں کرنے والے فراڈیے کا بیٹا گرفتار


ساہیوال میں 15 شادیاں کرنے والے فراڈیے کے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مرکزی ملزم فیصل ایک درجن سے زائد خواتین سے شادی کرکے ان سے رقم اور زیورات ہتھیا کر طلاق دے چکا ہے۔

ملزم خود کو کنوارا یا طلاق یافتہ ظاہر کرتا تھا ۔ اس کی پہلی بیوی اور بیٹا بھی فراڈ میں شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں مقدمات درج ہیں ۔ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں