لاہور: اورنج ٹرین کا سفر کرنیوالی چار بچیاں مبینہ طور پر اغوا

لاہور: اورنج ٹرین کا سفر کرنیوالی چار بچیاں مبینہ طور پر اغوا

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے چار بچیوں کے مبینہ طور پر اغوا سے سنسنی پھیل گئی ہے۔

قتل ہونے والی 3 سالہ بچی کے لواحقین کا پولیس تفتیش پر عدم اعتماد

ہم نیوز کے مطابق لاہور کے تھانہ ہنجروال کی حدود سے چاربچیاں مبینہ طور پر اغوا ہوگئی ہیں جس کے باعث علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

اس ضمن میں ملنے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو بچیاں اپنے ہمسائے کی دو بچیوں کے ساتھ اورنج ٹرین کا سفر کرنے گھر سے نکلی تھیں لیکن جب کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بچیاں گھر نہ پہنچیں تو گھر والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اہل خانہ نے فوری طور پر مقامی پولیس اسٹیشن کو اس بارے میں آگاہ کیا۔

بچی کو ہراساں کرنے کا الزام: ایف آئی اے کا سب انسپکٹر معطل

علاقہ پولیس نے اطلاع ملنے پر دو بچیوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے چاروں بچیوں کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس حکام بچیوں کی تلاش کے ساتھ ساتھ اس امکان کو بھی پیش نظر رکھ رہے ہیں کہ خدانخواستہ بچیوں کو اغوا نہ کرلیا گیا ہو۔

ابتدائی طور پر پولیس حکام کو معلوم ہوا ہے کہ بچیوں کو اورنج لائن ٹرین اسٹیشن پردیکھا گیا تھا لیکن اب بچیوں کے پاس موجود موبائل فون بند ہے۔

کم سن بچی عین نکاح کے وقت بازیاب

بچیوں کی گمشدگی پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ بچیوں کی تلاش کے لیے تمام ممکنہ دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں اور کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے۔


متعلقہ خبریں