آئی سی سی رینکنگ جاری: بابر اعظم پہلے نمبر پر برا جمان


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی.

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بلے باز اور قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ رینکنگ میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا دوسرا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے فخرزمان کا رینکنگ میں 11 واں نمبر ہے۔

آئی سی ای رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے بولرٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے بولرجوش ہیزل وڈ کی دوسرے نمبر پرترقی ہوئی۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی نے ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی رینکنگ کے ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے جبک پاکستان کے بولر شاہین آفریدی 13ویں نمبرپرموجود ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ ون ڈے آل راوَنڈرزمیں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔


متعلقہ خبریں