کے پی ٹی نے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے سے معذوری ظاہر کردی

کے پی ٹی نے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے سے معذوری ظاہر کردی

کراچی میں سی وی کے ساحل کے قریب پھنسے بحری جہاز کو نکلانے کے لیے آپریشن تاحال شروع نہیں ہوسکا ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) حکام کے مطابق جہاز کو نکالنے کے لیےماہرین سے رابطے میں ہیں۔ بحری جہاز کو نکالنے کا آپریشن کے پی ٹی کے آپریشنز ڈیپارٹمنٹ نےشروع کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا کامہنگا ترین بحری جہاز، 1 ارب 75کروڑ مالیت کا اپارٹمنٹ

ترجمان  کے مطابق کے پی ٹی کے پاس کم گہرے پانی سے جہاز نکالنے کے لیے فوری طوررپر وسائل دستیاب نہیں ہیں۔

ترجمان کے مطابق بحری جہازکو نکالنے کے لیےغیرملکی سیلویج کمپنی کے ماہرین سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں ہینگ ٹینگ 77 نامی بحری جہاز سی ویو کی حدود میں پھنس گیا ہے۔

ترجمان کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ بحری جہاز ہانگ کانگ سے کراچی کی حدود میں پہنچا تھا جس میں انفرادی طور پر کمپنی نے اشیاء منگوانے کے لیے بکنگ کرائی تھی۔

بحری جہاز تیز ہواؤں کے باعث سی ویو کی جانب دھکیلتا پہنچ گیا۔ جہاز کا انجن کمزور تھا، جو سمندری ہواؤں کا پریشر برداشت نہ کرسکا۔ بحری جہاز ساحل پر ایک کلو میٹر سے کم دوری پر ہے۔


متعلقہ خبریں