صدر عارف علوی کا عید الاضحٰی کے موقع پر پمز اسپتال کا دورہ


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عید کی خوشیاں سب کے ساتھ بانٹنے کی ضرورت ہے، عید کے پرمسرت موقع پر بیماروں کو یاد رکھیں، انہیں اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید الاضحٰی کے موقع پر پمز اسپتال کا دورہ کیا۔ بیگم ثمینہ عارف علوی بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھیں ۔

صدر پاکستان عارف علوی نے ٹک ٹاک جوائن کر لیا

صدر مملکت کو اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ صدر مملکت اور بیگم ثمینہ عارف علوی نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔ صدر بچوں کے خصوصی وارڈز میں گئے اور ان کی عیادت کی، والدین سے ملے۔

صدر مملکت نے دیگر مریضوں کی عیادت، جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔ صدر مملکت نے اسپتال میں انتظامات پر اظہارِ اطمینان کیا۔


متعلقہ خبریں