سٹیزن پورٹل پر پولیس کیخلاف شکایت، وزیر اعظم کا نوٹس


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر پولیس کے خلاف شکایت پر نوٹس لے لیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اوکاڑہ میں معذور بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کیس میں تفتیشی افسر کے رشوت طلب کیے جانے کی شکایت پر نوٹس لیا۔

مقدمے کی تفتیشی افسر نے متاثرہ معذور بچی کے والدہ سے ہی رشوت طلب کی۔ وزیر اعظم نے معاملے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے ڈلیوری یونٹ کی ڈی پی او اوکاڑہ کو فوری کارروائی کی ہدایت کر دی اور ڈی پی او اوکاڑہ نے متعلقہ تفتیشی افسر کو معطل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی بیان نے اس کی اصلیت عیاں کر دی، ترجمان دفتر خارجہ

وزیر اعظم نے معاملے کی شفاف تحقیقات کی ہدایت کی۔


متعلقہ خبریں