جنوبی افریقہ حملے میں امام شہید، مسجد نذر آتش


ڈربن: جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں مسجد پر مسلح افراد نے حملہ کرکے امام مسجد کو شہید اور مسجد کو نذرآتش کردیا۔

جمعرات کی دوپہر تین مسلح افراد نے امام حسین مسجد میں داخل ہو کر نمازیوں اور امام مسجد پر چاقوؤں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں امام مسجد اور دو نمازی شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ امام مسجد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

حملہ آوروں نے مسجد کو نذر آتش کیا اور پھر جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس تاحال حملہ آوروں کی شناخت نہیں کرسکی ہے۔

پولیس کے مطابق حملے کے محرکات کا علم نہیں ہو سکا ہے،حملہ آوروں کی تلاش بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے شہرڈربن میں یہ سانحہ اس وقت پیش آیا ہےجب مسلمانوں کا مقدس ترین مہینہ رمضان المبارک شروع ہونے میں صرف ایک ہفتہ رہ گیا ہے۔

مسلمانوں میں اس حادثے کے باعث شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں