اسلام آباد: سیونتھ ایونیو انڈر پاس میں کار دیوار سے ٹکرا گئی،  2 افراد جاں بحق


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیونتھ ایونیو انڈر پاس میں کار دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمی افراد میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے پولی کلینک اور پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تمام افراد دامن کوہ سے واپس گھر جا رہے تھے۔ اس دوران کار تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر پل کی دیوار سے ٹکرا گئی۔

اسلام آبادکار حادثہ: زخمی ہونے والی چوتھی لڑکی بھی دم توڑ گئی

یاد رہے کہ چند ماہ قبل  اسلام آباد کے سری نگر ہائی وے پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔

 

 


متعلقہ خبریں