کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے فوج کی مدد لینے کا فیصلہ

ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

حکومت نے عید کی چھٹیوں کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے فوج کی مدد لینے کا فیصلہ کر لیا ۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق این سی او سی نے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مختلف علاقوں میں نقشوں کی مدد سے اسمارٹ لاک ڈاؤنز کا نفاذ بھی جاری کر دیا۔

اس کے علاوہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے بھی این سی او سی نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کو بڑھا کر 50 فیصد کر دیا گیا ،اس فیصلے کا اطلاق 15 جولائی 2021 سے ہو گا۔ فیصلے کے تحت روزانہ مزید 2500 سے 3000 افراد پاکستان آ سکیں گے۔

کورونا کیسز میں اضافہ: این سی او سی کا تشویش کا اظہار

این سی او سی نے انتظامات کیلئے تمام ایئرپورٹ اور متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اس کے علاوہ این سی او سی نے یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے کورونا ویکسین لازمی شرط قرار دی ہے۔

جب کہ عید کی چھٹیوں پر سیاحتی مقامات کی طرف جانے والے راستوں پر سخت چیکنگ کی ہدایات اور و یکسی نیشن لازمی شرط قرار دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں