برطانوی حکومت کا کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

کورونا: برطانیہ میں نافذ لاک ڈاؤن مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان

فوٹو: فائل


برطانوی حکومت نے 19 جولائی سے عالمی وبا کورونا وائرس کی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ 19 جولائی سے ماسک پہننے کی پابندی ختم ہو جائے گی تاہم رضاکارانہ طور پر پہنا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے عائد کی گئی ایک میٹر کے سماجی فاصلےکی شرط اور گھروں میں صرف 6 افراد کی ملاقات پر پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔

برطانیہ: طلبہ نے 15 دن کی چھٹی لینے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا؟

ان کا کہنا تھا کہ گھروں سے کام کرنے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے، 19جولائی سے تمام بزنس اور نائٹ کلب کھل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہو گا، لوگوں کو وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے خود فیصلے کرنا ہوں گے۔


متعلقہ خبریں