مہندر سنگھ دھونی کی بیوی کا شوہر سے متعلق دلچسپ انکشاف


بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی نے اپنے شوہر سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساکشی نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ دھونی ویڈیو گیم کھیلنے کے کافی شوقین ہیں۔ وہ اتنے زیادہ شوقین ہیں کہ رات کو گہری نیند میں بھی پب جی کے بارے میں بڑبڑاتے رہتے ہیں۔

بھارت کو2011 کا ورلڈ کپ صرف دھونی کے چھکے نے نہیں جتوایا، 10 سال بعد گوتم گھمبیر کے انکشافات

انہوں نے کہا کہ دھونی بیڈ روم میں بھی ہیڈ فون لگا کر مسلسل گیم کھیلتے رہتے ہیں اور باتیں کرتے ہیں۔

کرکٹ کے بعد دھونی اداکاری میں جوہر دکھانے کو تیار

ساکشی نے کہا کہ پب جی گیم تو وہ بیڈ پر بھی کھیلتے رہتے ہیں۔ کئی بار انہیں لگتا ہے کہ دھونی ان سے بات کر رہے ہیں، مگر وہ ہیڈ فون لگا کر گیم کھیلتے ہوئے لوگوں سے بات کرنے میں مصروف ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں