کے ٹومہم: ثمینہ بیگ ٹیم سمیت کنکورڈیا پہنچ گئیں


پاکستان کی معروف کوہ پیما ثمینہ بیگ کے ٹو مہم کے دوران بیس کیمپ کے علاقے کنکورڈیا پہنچ گئی ہیں۔

ثمینہ بیگ 8611میٹر بُلندK-2کی چوٹی پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرانے کیلئے پر عزم ہیں۔ وہ ماؤنٹ ایورسٹ سَر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔ انہوں نے دُنیا کی7بڑی چوٹیوں کو بھی سر کیا ہے۔

پاکستانی کوہ پیماؤں پر مشتمل6رکنی ٹیم کو سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے سپانسر کیا ہے۔ SCO K-2 Dream مہم2021کی سرپرستی کے ساتھ ملک میں اس غیر روایتی مہم جوئی کو اسپانسر کر رہی ہے۔ SCOکے اس اقدام سے K-2تک کوہِ پیمائی مہم کے ذریعے نوجوانوں کو کوہ پیمائی اور بُلند و بالا پہاڑوں پر کام کی ترغیب کے ساتھ ساتھ مقامی کوہِ پیماؤ ں میں اعتماد بھی پیدا ہو گا۔

دنیا کی7بلند ترین چوٹیاں جنہیں سیون سمٹس کہا جاتا ہے، ان کو بھی سر کرنے کا اعزاز ثمینہ بیگ کو حاصل ہے۔ کوہِ پیمائی ایک مشکل کام، جس میں ہار جیت کو بالائے طاق رکھ کر زندگی اور موت کو سامنے رکھتے ہوئے منزل کو پانا ہوتا ہے۔

اس کوہ پیمائی مہم سے سیاحت کو فروغ بھی ملے گا۔ SCOنے لِجنڈ کوہِ پیما علی سد پارہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے دُنیا کا سب سے بڑا ٹاور (علی سَد پارہ BTS) K-2بیس کیمپ اشکولے میں نصب کیا جس سے موبائل کوریج اور انٹرنیٹ تک رسائی ممکن ہو گئی ہے۔

حال ہی میں وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان نے SCO IT Park جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نےSCOسافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا، جو ایک اہم سنگِ میل ہے۔


متعلقہ خبریں