سرگودھا میں ریموٹ کنٹرول طیارہ گر کر تباہ


سرگودھا: شاہینوں کے شہر سرگودھا کے قریب بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ  گر کر تباہ ہو گیا۔

ہم نیوز کے مطابق طیارہ سرگودھا کے نواحی چک 88 شمالی کے قریب کھیتوں میں گرا، ریموٹ کنٹرول طیارے میں پرواز کے بعد فنی خرابی پیدا ہو گئی تھی، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حساس اداروں  کی ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر طیارے کے ملبے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔


متعلقہ خبریں