سومیٹر ریس کا انوکھا چیمپئن


بیجنگ: چین میں 100 میٹر ریس کے شرکا کے بجائے ویڈیو بنانے والا جیت گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کی یونیورسٹی میں ریس کے شرکا کے بجائے ان کی ویڈیو بنانے والا طالبعلم جیت گیا۔ یونیورسٹی کا طالبعلم 4 کلو وزنی کیمرے کے ساتھ ریس کے شرکا سے آگے رہا۔

کیمرہ مین ریس کی ویڈیو بنانے کی وجہ سے سب سے آگے بھاگتا رہا اور کسی کو خود سے آگے نکلنے نہیں دیا۔

ریس کے ٹریک کے دونوں اطراف لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ کیمرے میں جو ریس کی کوریج کرنے میں مصروف تھا اس ریس میں سب سے آگے رہا حالانکہ وہ صرف اپنا کام کر رہا تھا تاہم ریس کا کوئی بھی شریک کیمرہ مین سے آگے نہ نکل سکا۔

یہ بھی پڑھیں: بزدل شیر درخت سے لپٹ گیا

کیمرہ مین اسی یونیورسٹی میں سال آخر کا طالب علم ہے جو ریس کی ویڈیو بنانے کے لیے وہاں موجود تھا۔ لوگوں نے کیمرہ مین کی تعریف کی۔

کیمرہ مین کا کہنا تھا کہ وہ ریس کی اچھی تصاویر حاصل کرنے کے لیے سب سے آگے دوڑنے کی کوشش کرتے رہے۔ جہاں کوئی بھی کیمرہ مین ان تک نہیں پہنچ سکا۔


متعلقہ خبریں