فائزر ویکسین کے استعمال کے متعلق گائیڈلائنز جاری

فائل فوٹو


وزارت صحت نے کورونا ویکسین فائزر کے حوالے سے گائیڈلائنز جاری کر دی ہیں۔ فائزرز ویکسین 18 سال اور زائد عمر کے افراد کو لگائی جاسکتی ہے۔

پاکستان میں فائزر ویکسین کی محدود مقدار ہی دستیاب ہے۔ فائزر کورونا کے ہائی رسک بیمار مریضوں کو لگائی جائے۔

عازمین حج، سٹڈی اور ورک ویزہ کے حامل افراد کو بھی فائزر ویکیسن لگائی جائے گی۔ ویکسین حاملہ اور دودھ پلانے والی ماوں کو بھی لگائی جاسکتی ہے۔

امراض جگر اور دائمی پیپاٹائٹس کے مریض بھی فائزر لگوا سکتے ہیں۔ ٹرانسپلانٹ کے منتظر افراد دو ہفتے قبل فائزر لگوا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سائنو فارم ویکسین کی مزید 10 لاکھ خوراک پاکستان پہنچ گئیں

ٹرانسپورٹ کروانے کے ایک ماہ بعد مریض ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ بخار میں مبتلا افراد کو فائزر ویکسین نہ لگائی جائے۔

کورونا کے مریضوں کو بھی فائزر ویکسین نہ لگائی جائے۔ شدید الرجی کا شکار افراد کو بھی فائزر مت لگائی جائے۔

فائزر ویکسین کو روشنی سے بچایا جائے۔ فائزرز ویکسین تیاری کے بعد چھ گھنٹے روم ٹمپریچر پر رکھی جاسکتی ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف چینی دوا ساز کمپنی سائنوفارم کی تیار کردہ ویکسین کی مزید 10 لاکھ خوراک پاکستان پہنچ گئیں۔

 


متعلقہ خبریں