سندھ : کورونا سے متاثرہ مزید 20 افراد انتقال کر گئے


سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 20 افراد انتقال کر گئے جب کہ 756 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہو کر 5136 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ 3 لاکھ 23 ہزار 811افراد میں اب تک  کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت کورونا وائرس سے متاثر 816 افراد کی حالت تشویشناک اور81 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

کورونا وائرس کی بھارتی قسم برطانیہ میں پھیلنے لگی

کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران 398 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق  شہر میں اب تک 2 لاکھ 17 ہزار 645 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں