ایک ارب درخت لگا لیے، اگلا ہدف 10 ارب درخت لگانا ہے، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرے لیے انتہائی خوشی کا دن ہے کہ ہم اربوں درخت لگا رہے ہیں۔ ایک ارب درخت لگا لیے اب ہمارا اگلا ہدف 10 ارب درخت لگانا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی اور درخت لگانے سے متعلق ورچوئل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بلین ٹری اقدام اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ایکو نظام کی بحالی کا عشرہ کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے قومی پارکس سے جنگلی حیات کا تحفظ بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔ ہم مزید 9قومی پارکس بنا رہے ہیں ان کے ذریعے درختوں کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی سعودی عرب میں 10 ارب درخت لگانے کے فیصلے کی تعریف

وزیراعظم نے کہا کہ ہم مینگرو جنگلات کے رقبے میں اضافے کیلئے بھی موثر اقدامات کر رہے ہیں۔ کورونا وبا کے دوران ماحولیاتی اقدامات سے 80 ہزار گرین روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے ماحولیاتی اقدامات سے پانی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ عالمی برادری ماحول اور ایکو نظام کے تحفظ کیلئے اجتماعی کردار ادا کرے۔


متعلقہ خبریں