کراچی: ڈیفنس میں فائرنگ، 7 افراد زخمی

karachi firing

کراچی: شہر قائد میں واقع گھر میں ہونے والی فائرنگ سے 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

قصور: فائرنگ سے وکیل سمیت 3 افراد جاں بحق

ہم نیوز نے پولیس کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ خیابان شجاعت، ڈیفنس میں واقع بنگلے کے اندر فائرنگ سیکیورٹی گارڈ نے کی ہے جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حراست میں لیے جانے والے سیکیورٹی گارڈ کے اسلحہ بھی سرکاری تحویل میں لیا گیا ہے جب کہ اس کا بیان بھی ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

روس: اسکول میں فائرنگ سے طلبہ اور ٹیچر سمیت گیارہ افراد ہلاک 

ہم نیوز کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں یوسف، اکبر، زاہد، محمد شہزاد، اویس، فرحان عالم اور شہزاد شامل ہیں۔

اس ضمن میں جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ 7 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد کو معمولی زخم آئے ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ، 8 افراد ہلاک

ہم نیوز کے مطابق ابتدائی طور پر کی جانے والی معلومات کی بنیاد پر ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا ہے۔


متعلقہ خبریں