اوکاڑہ میں شدید آندھی، گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق

1122

اوکاڑہ میں شدید آندھی اور طوفانی بارش کی وجہ سے گھر کی چھت گرنے سے چھ افراد جاں بحق جب کہ کئی زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو حکام نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین  خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش کے لئے ریسکیو ٹیم کی جانب سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

لاہور: مکان کی چھت گرنے سے 2 کمسن بچے، 17 سالہ لڑکی جاں بحق

اس کے علاوہ ویلی لکھا کی نواحی بستی مولیا چشتی میں شدید آندھی اور طوفانی بارش کی وجہ سے دیوار گر گئی جس سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔  عینی شاہدین کے مطابق یہ شخص کھیت میں پانی لگا رہا تھا کہ اس پر آسمانی بجلی گر گئی۔


متعلقہ خبریں