عالمی وبا کورونا وائرس کی پہلی تصدیق شدہ ویکسین لگوانے والے برطانوی شہر ولیم شیکسپئر 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی غیر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ولیم شیکسپئر اس وقت خبروں کی زینت بنے تھے جب انہوں نے کورونا کی پہلی تصدیق شدہ فائزر کمپنی کی ویکسین لگوائی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ولیم شیکسپئر گزشتہ کئی عرصے سے ایک بیماری میں مبتلا تھے، ان کا انتقال اسی اسپتال میں ہوا ہے جہاں سے انہوں نے ویکسین لگوائی تھی۔
ولیم شیکسپیر کا کورونا کیخلاف ایکشن
کورونا ویکسین لگوانے کے بعد ولیم نے کہا تھا کہ وہ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ولیم شیکسپیئر سے پہلے 91 سالہ مارگرٹ کینن کو کورونا ویکسین لگائی گئی تھی۔ دونوں افراد کو امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین دی گئی تھی۔