سینیٹ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی قرار داد منظور

سینیٹ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی قرار داد منظور

فوٹو: فائل


سینیٹ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے قرار داد منظور کرلی گئی۔

قرارداد سینٹ میں قائد ایوان اور پاکستان تحریک کے سینیٹرڈاکٹر شہزاد وسیم نے پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر یقین رکھتا ہے۔ دو ریاستی حل 1967 سے قبل کی سرحدی حدود پر مشتمل ہونا چاہیے۔ پاکستان القدس الشریف کو فلسطین کا دارالخلافہ تسلیم کرتا ہے۔

مزید پرھیں: ہمارا مقصد فلسطین میں سیز فائر کرانا تھا، اسکا اعلان ہو گیا: وزیر خارجہ

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے جنیوا معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ اسرائیل فوری طورپر غزہ کا محاصرہ ختم کرکے عالمی مبصرین کو علاقے میں داخلے کی اجازت دے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کی حکومتیں مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی بربریت کا نوٹس لیں۔

ایوان بالا میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کا ایوان مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کی بھی شدید مذمت کرتا ہے۔

قرارداد منظور ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹ قرارداد کی کاپیان دنیا کے مختلف پارلیمانوں کو بھجوائی جائیں۔


متعلقہ خبریں