سندھ: ڈاکوؤں کے سامنے پولیس بے بس، فوج و رینجرز سے آپریشن کرانیکا فیصلہ


کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کچے کے علاقے میں فوج اور رینجرز کی مدد سے گرینڈ آپریشن کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

شکارپور: ڈاکوؤں کیخلاف پولیس آپریشن، 3 اہلکار شہید،6 زخمی

ہم نیوز کے مطابق سید مراد علی شاہ نے یہ منظوری شکار پور سے متصل کچے کے علاقے میں  مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن میں بکتر بند کے اندر پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد دی ہے۔

صوبائی وزیر شبیر بجارانی کی جانب سے اس ضمن میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ نے شکارپور کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف فوجی آپریشن کی منظوری دے دی ہے۔

آپریشن کے لیے رینجرز اور فوج کو پولیس کے ساتھ شامل کیا جائے گا جب کہ آپریشن کی نگرانی آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سکھر کریں گے۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرینڈ آپریشن کے لیے ایڈیشنل آئی جی سکھر سے پلان طلب کرلیا گیا ہے جب کہ ایڈیشنل آئی جی سکھر کو شکارپور میں کیمپ قائم کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کے لیے فوج و رینجرز کی ضرورت اس لیے پڑی ہے کہ پولیس کے پاس وہ جدید ہتھیار نہیں ہیں جن سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد: ڈاکوؤں نے ایمبولینس کو بھی نہ چھوڑا

اس ضمن میں خلیجی اخبار نے بتایا ہے کہ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے تسلیم کیا ہے کہ پولیس کے پاس ڈاکوؤں سے مقابلے کے لیے معیاری ہتھیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے حکومت کو متعدد مرتبہ آگاہ کیا جا چکا ہے لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

اخبار کے مطابق اس حوالے سے مقامی صحافی کا کہنا ہے کہ کچے میں ڈاکوؤں کے پاس اینٹی ایئر کرافٹ گنز تک موجود ہیں اور پولیس کا اشارہ اسی طرف ہے۔

مقامی صحافی کے مطابق بکتر بند کو نشانہ بنانے کے لیے یہی اینٹی ایئر کرافٹ گنز استعمال کی جاتی ہیں جو کثیر تعداد میں موجود ہیں۔

اطلاعات کے مطابق صرف ضلع شکار پور میں ڈاکوؤں کے پاس 9 ایسی گنز موجود ہیں جب  کہ اس کے جواب میں پولیس کے پاس معیاری اسلحہ موجود نہیں ہے۔

شکارپور مقابلے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ مقامی سردار تيغو خان تیغانی سمیت 56 افراد کے خلاف تھانہ ناپر کوٹ میں درج کیا گیا ہے۔

درج ایف آٸی آر میں 36 ملزمان نامزد اور 20 نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سردار تیغو خان تیغانی لوگوں کو اغوا کروانے میں ملوث ہیں۔

شکارپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، 6 ڈاکو مارے گئے

اطلاعات کے مطابق حکومت سندھ حکومت نے ڈاکوؤں کے خلاف سکھر، کشمور، کندھ کوٹ، گھوٹکی، شکارپور، جیکب آباد اور نوشہروفیروز سے متصل کچے کے علاقے میں گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


متعلقہ خبریں