مارک ویلیمز تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فاتح


لندن: برطانیہ کے مارک ویلیمز نے تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

یارک شائر کوریسبل تھیٹر میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں مارک ویلیمز نے جون ہیگنس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا۔

انہوں نے یہ دلچسپ مقابلہ 16-18 سے جیت کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اس سے پہلے وہ 2000 اور 2003 میں چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔ مارک ویلیمز نے کامیابی پر اہلیہ اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں