وزیر اعظم سے عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

وزیر اعظم سے عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی۔

وزیر اعظم سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے متعلق گفتگو بھی ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے علمائے کرام سے خصوصی گزارش کرنے کو کہا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مساجد میں ایس او پیز پر جتنا عمل ہوا اتنا کہیں نہیں ہوا تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ مساجد میں علمائے کرام عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی ترغیب دیتے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ آئی ایم ایف پروگرام خاصا مشکل ہے، وزیر خزانہ

مولانا طارق جمیل نے وزیر اعظم عمران خان کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس ضمن میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل کی دینی خدمات کو بھی سراہا۔


متعلقہ خبریں