اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ننھے مہمان کی پیدائش کب ہو گی؟

اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ننھے مہمان کی پیدائش کب ہو گی؟

فوٹو: فائل


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ترین جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کے گھر ننھے مہمان کی پیدائش متوقع ہے اور اس کی اطلاع سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر دی گئی ہے۔ 

اقرا عزیز نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی اور اپنے شوہر یاسر ھسین کی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN?? (@iiqraaziz)

اقرا عزیز نے تصویر کے ساتھ تحریر کیا ’الحمدللہ، جولائی میں ہمارے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ انشااللہ‘۔دوسری جانب یاسر حسین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ اقرا عزیز کی والدہ کریم کی پہلی خاتون ڈرائیور

اداکار نے تصویر کے ساتھ لکھا ’اللّٰہ تعالیٰ ہر بار کی طرح اس بار بھی ہم دونوں پر مہربان ہوا ہے اور اس بار تو اُس کی کرم نوازی بےمثال ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

اُنہوں نے لکھا کہ ’اولاد اللّٰہ تعالیٰ کا بہترین تحفہ ہے۔‘ اداکار نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمداللّٰہ! ہم بہت خوش ہیں، اُمید کرتے ہیں آپ بھی ہمیں اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں گے۔‘

یہ بھی پڑھیں: شادی کے بعد پہلا ویلنٹائن ڈے، یاسر حسین کا اقرا عزیز کیلیے خاص تحفہ

اداکارہ اقرا عزیز نے اپنی گود بھرائی کی رسم کی تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کیں اور بہترین جیون ساتھی ہونے پر یاسر حسین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN?? (@iiqraaziz)

اقرا عزیز اور یاسر حسین کی اس خوشخبری پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور مداحوں کی بڑی تعداد نے خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین 2019 میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں