کورونا: بی آر ٹی سروس 25 اپریل کو عارضی طور پر معطل رہے گی، ترجمان

کورونا: بی آر ٹی سروس 25 اپریل کو عارضی طور پر معطل رہے گی، ترجمان

فوٹو: فائل


پشاور: پشاور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر شہر میں چلنے والی بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس 25 اپریل اتوار کو عارضی طور پر معطل رہے گی۔

ترجمان بس ریپڈ ٹرانزٹ پشاور کے مطابق بی آر ٹی سروس 27 اپریل پیر کے روز فعال کردی جائے گی۔

ترجمان  نے کہا ہے کہ شہری کورونا وائرس کی تیسری لہر کو سنجیدگی سے لیں۔ شہری کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

خیال رہے کہ 2 اپریل کو بی آر ٹی کے مال آف حیات آباد اسٹیشن نمبر 25 کی سیلنگ تیز ہوا کے باعث اکھڑ گئی جب کہ الیکٹریکل سائن بورڈز کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی سروس دوبارہ فعال

خیال رہے کہ پشاور میں غیر معمولی تیز ہوائیں چلنے کا آج چوتھا روز ہے  جس کے سبب پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی ترسیل کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

پشاور میں بی آر ٹی بس سروس کو اکثر مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ قبل ازیں بی آر ٹی بس صدراسٹیشن پراچانک بند ہو گئی تھی۔

بس کے دروازے بھی نہ کھل سکے اور مسافر انتظامیہ کو آوازیں دیتے رہے۔ بس اسٹارٹ نہ ہونے پر مسافروں کو اتار دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں