کراچی: گرمی کی شدت میں اضافے کی وارننگ


کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وارننگ جاری کردی ہے۔

کراچی میں شدید گرمی: درجہ حرارت 41 ڈگری ریکارڈ کیا گیا

ہم نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ 23 سے 25 اپریل 2021 کے درمیان شہر قائد میں پڑنے والی گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ دن میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔ دن میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔

سندھ میں ہیٹ ویو: دیگر علاقوں میں گرمی کی پہلی لہر کی پیشنگوئی

ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں شام کے وقت سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان رہے گا۔


متعلقہ خبریں