پاکستان ایک بہترین پولیس افسر سےمحروم ہو گیا، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بہترین پولیس افسر سےمحروم ہو گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے سابق آئی جی پولیس ناصر درانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک بہترین پولیس افسر سےمحروم ہو گیا ہے۔ ناصر درانی نے بطور آئی جی خیبرپختونخوا پولیس میں موَثراصلاحات کیں۔

سابق آئی جی ناصر درانی کورونا وائرس سے جاں بحق

خیال رہے کہ سابق آئی جی خیبرپختون خوا ناصر درانی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث آج انتقال کر گئے ہیں۔

ایم ایس میو اسپتال ڈاکٹرافتخار کے مطابق ناصر درانی گزشتہ 10 دن سے میواسپتال میں زیر علاج تھے اور  گزشتہ ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ناصردرانی کو پھیپھڑوں میں انفیکشن اور سانس میں دشواری کا سامنا تھا۔

ناصر درانی پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن کے چئیرمین مقرر

یاد رہے کہ ناصردرانی خیبرپختونخوا پولیس سربراہ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔

انہوں نے صوبائی پولیس کو غیرسیاسی بنانے اور اس میں اصلاحات لانے میں کامیابی حاصل کی تھی جس کی وجہ سے انہیں پنجاب پولیس میں بہتری لانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

ناصر درانی کو صوبائی محکمہ داخلہ کے مشیر اور وزیراعلیٰ کے خصوصی معاون کا عہدہ سنبھالنے کی پیش کش بھی ہوئی تھی لیکن انہوں نے سیاسی عہدہ قبول کرنے سے معذرت کر لی تھی۔


متعلقہ خبریں