اداکارہ ماورہ حسین قرآن پاک کا تحفہ ملنے پر خوش


معروف اداکارہ ماورہ حسین رمضان المبارک کی آمد پر قرآن پاک کا تحفہ ملنے سے انتہائی خوش ہیں۔

شوبر انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ اداکار امیر گیلانی کی طرف سے انہیں رمضان المبارک کا انمول تحفہ دیا گیا ہے۔

اداکار امیر گیلانی کی جانب سے اداکارہ ماورہ حسین کو سرخ رنگ کے ڈبے میں قرآن پاک کا تحفہ دیا گیا ہے۔

ماورہ حسین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دنیا کا خوبصورت ترین تحفہ۔

دوسری جانب ماورہ حسین کی اس پوسٹ پر امیر گیلانی کی جانب سے بھی کمنٹ کیا گیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ ’خوشیاں، امن اور کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے رہنما کتاب۔‘


متعلقہ خبریں